کرپشن کیخلاف جنگ فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو چکی:چوہدری سرور
لاہور(نمائندہ خصوصی ) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے خلاف جنگ فیصلہ کن مر حلے میں داخل ہوچکی ہے ’کر پشن کر نیوالوں کو انجام سے دوچار ہونے سے اب دنیا کی کوئی طاقت بچا نہیں سکے گی ‘تحر یک انصاف ملک اور قوم کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ’ظلم اور کر پشن کے اندھیری رات کو آج نہیں تو کل ضرور خاتمہ ہوگا اور ملک میں نوجوانوں کو روزگاربھی ملے گا اور عوام کے مسائل بھی حل ہوں گے اور ملک ترقی کر یگا ۔ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سب کو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کو اگر دہشت گردی کے بعد کسی قسم کا کوئی اور خطرہ ہے تو وہ صرف اور صرف کر پشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحر یک انصاف کر پشن کے خلاف اور ملک میں احتساب کے شفاف نظام کیلئے احتجاج کرتی ہے تواس سے ملک اور قوم کو نقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا ۔ چوہدری سرور نے کہا کہ جب تک ملک میں کر پشن اور لوٹ مار ہوتی رہیگی اس وقت تک تحر یک انصاف ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہیگی ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف تحر یک انصاف کی جنگ سپر یم کورٹ میں فیصلہ کن مر حلے میں داخل ہو چکی ہے اور انشاء اللہ فتح حق اور سچ کی ہوگی اور ملک کو کر پشن کی اندھیری راتوں سے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گی۔