’’پاکستان‘‘ کی خبر پر ایکشن، پنجاب قرآن بورڈ نے مقدس اوراق اٹھا لیے

’’پاکستان‘‘ کی خبر پر ایکشن، پنجاب قرآن بورڈ نے مقدس اوراق اٹھا لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن صوبائی دارالحکومت کے حساس ترین علاقہ لارنس روڈ پر واقع دربار پیر سید ہادی سے ملحقہ قرآن محل کے کھلے کمرے میں سے پنجاب قرآن بورڈ نے مقدس اوراق کو اٹھا لیاجبکہ دربار کی صفائی بھی کر دی گئی ۔جبکہ دربار،جامع مسجد اور قرآن محل کی سیکیورٹی پر مامور 2اہلکار تاحال موقع پر نہ پہنچ سکے جس کی وجہ سے نشئی تاحال قرآن محل کے احاطہ میں رات گئے موجود ہوتے ہیں اور بعض وہاں سوتے بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے حساس ترین علاقہ لارنس روڈ پر پیر سید ہادی کا دربار واقع ہے جس کے ساتھ جامع مسجد الشمس اور قرآن محل منسلک ہیں ۔5کمروں پر محیط قرآن محل میں مقدس اوراق کی مبینہ بے حرمتی کے حوالے سے روزنامہ پاکستان نے نشاندہی کی تھی جس پر گزشتہ روز پنجاب قرآن بورڈ نے ایکشن لیتے ہوئے قرآن محل کے کھلے کمرے اور صحن میں موجود تمام اوراق اٹھا لیا ۔قرآن بورڈ کے ملازمین نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رائے ونڈ روڈ دبئی ٹاؤن گرین ایکٹر سوسائٹی میں 4ویلز بنائے گئے ہیں جہاں پر ان مقدس اوراق کو رکھا جاتا ہے ۔قرآن بورڈ کی جانب سے کئی گاڑیاں متعین ہیں جو کہ مختلف مقامات پر موجود قرآن محلوں سے اوراق کو اکٹھا کر کے وہاں پہنچاتی ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -