ملانیا کی ہمشکل نے 24 ہزار ڈالر کما لیے

ملانیا کی ہمشکل نے 24 ہزار ڈالر کما لیے
 ملانیا کی ہمشکل نے 24 ہزار ڈالر کما لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے نتیجے میں جہاں بہت سے لوگوں کے اندر شدید غم و غصے کی لہر دوڑی وہاں نیویارک میں مقیم اسرائیلی ماڈل Mira Tzurr کی قسمت کا ستارہ چمک گیا۔ امریکی اخبارMiami Herlad کی رپورٹ کے مطابق میرا شکل و صورت اور لہجے میں امریکی خاتونِ اوّل "ملانیا ٹرمپ" سے بڑی مشابہت رکھتی ہے۔ وہ ان دنوں نِجی تقریبات میں "ملانیا" کے طور پر شرکت کرنے کا معاوضہ 3 ہزار ڈالر سے زیادہ لے رہی ہے۔میامی بِیچ 45 سالہ ماڈل میرا امریکی خاتون اوّل سے عمر میں ایک سال چھوٹی ہے تاہم دونوں کا وزن ایک ہی ہے۔ شکل اور اور چہرے کے نقوش اس حد تک ملتے ہیں کہ 20 جنوری کو ٹرمپ کے عہدہِ صدارت سنبھالنے کے بعد سے میرا اب تک 8 مرتبہ ملانیا کے رْوپ میں نمودار ہو چکی ہے.اس دوران اس نے 24 ہزار ڈالر سے زیادہ کما لیے۔اسرائیلی ماڈل میرا بنیادی طور پر تل ابیب کے نزدیک مقیم ایک بیلے ڈانسر تھی۔ امریکا ہجرت کر جانے کے بعد اس نے فیشن ماڈلنگ کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا جہاں انتہائی مقابلے کی فضا میں اپنا مقام بنانا ہمیشہ سے دشوار رہا ہے۔ تقریبا 6 ماہ قبل اس کو ملانیا ٹرمپ کے ساتھ اپنی مشابہت کا احساس ہوا۔ اس کے بعد تو گویا میرا نے اپنی اس خوبی سے فائدہ اٹھانے کی ٹھان لی۔

مزید :

صفحہ اول -