شہباز شریف کے ٹویٹ نے دھوم مچادی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اپنے غصے، نااہل افسران کو ’’انگلی ہلا‘‘ کر معطل کرنے اور فلائی اوورز اور میٹرو بس سروس بنانے کے باعث خاصی شہرت رکھتے ہیں تاہم اب ان کا ایک بالکل ہی الگ ’روپ‘ سامنے آیا ہے جس کے بارے میں جان کر آپ بیک وقت حیرت اور خوشی میں مبتلا ہو جائیں گے۔ایک ٹوئٹر صارف نے شہباز شریف کے نام طنزیہ پیغام بھیجا کہ ’’ایمپائروں کے نام سے ایک فلائی اوور بنایا جائے۔‘‘ اس پیغام کے جواب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف میدان میں اترے تو ’’میلہ‘‘ ہی لوٹ لیا اور ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے اور یہ بھی جان لیں گے کہ صرف پاکستانی قوم ہی پی ایس ایل کے رنگ میں نہیں رنگی بلکہ سیاستدان بھی اس کے ’دیوانے‘ ہو چکے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے طنز کا جواب ’مزاح‘ سے دینے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ ’’یا ایلیٹ کے نام کا؟‘‘ وزیراعلیٰ کی جانب سے یہ جواب ملنا تھا کہ لوگوں کے کمنٹس کی لائن لگ گئی اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والا شخص ان کے اس جواب سے بہت ہی زیادہ محظوظ ہوا۔