سانحہ مال روڈ ،خودکش جیکٹ فراہم کرنیوالے فضل اللہ سمیت7افراد گرفتار

سانحہ مال روڈ ،خودکش جیکٹ فراہم کرنیوالے فضل اللہ سمیت7افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ مال روڈ دھماکہ کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے،خودکش حملہ آور جیکٹ اور دیگر سامان فراہم کرنے والے فضل اللہ سمیت7افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق مال روڈ دھماکہ کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، خودکش حملہ آور جیکٹ اور دیگر سامان فراہم کرنے والے فضل اللہ سمیت7افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں،اس واقعے سے جڑے ابھی تک 18افراد گرفتا کیے جاچکے ہیں،سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے ایک اور سہولت کار فضل اللہ کو ٹانک سے گرفتار کیا ہے،سہولت کار انوارالحق کی معلومات پر خودکش جیکٹس بنانے کے ماہر فضل اللہ کو گرفتار کیا گیا ،اسی نے خودکش حملہ آور کو خودکش جیکٹ اور دیگر اشیا ء فراہم کی تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزم سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے،ملزموں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -