فراری کمانڈر نے 14ساتھیوں سمیت فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

فراری کمانڈر نے 14ساتھیوں سمیت فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ بگٹی(مانیٹرنگ ڈیسک )کالعدم جماعت بی آر اے کے کمانڈر نے 14ساتھیوں کے ساتھ پاک فوج کے سامنے ہتھیار دال دیئے ہیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کالعدم جماعت بی آر اے کے کمانڈر کفیل مینگل نے اپنے 14ساتھیوں کے ساتھ پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں جبکہ پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایاہے اور قومی دھارے میں شامل ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کا اعلان کر دیا گیاہے جس کا مقصد ملک بھر سے دہشتگردوں کا بلاتفریق خاتمہ ہے اور سرحدی سیکیورٹی کو یقینی بناناہے

مزید :

صفحہ اول -