بھارت نے اجمیرشریف میں زائرین کے غسل پرپابندی لگا دی

بھارت نے اجمیرشریف میں زائرین کے غسل پرپابندی لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اجمیر(صباح نیوز)بھارت نے اجمیرشریف میں زائرین کے غسل پرپابندی لگا دی،راجستھان کے اجمیر میں اگلے ماہ شروع ہونے والے خواجہ معین الدین چشتی کے 805ویں سالانہ عرس کے دوران تاریخی انا ساگر جھیل کو آلودگی سے بچانے کے لئے عام زائرین کے غسل کرنے پر انتظامیہ کی طرف سے عائد کی گئی پابندی کی مسلمانوں نے سخت مخالفت کی ہے۔بی جے پی کے ممبر اسمبلی اور وزیر تعلیم پروفیسر واسودیو دیونانی کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں انا ساگر میں زائرین کے غسل کرنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ عرس کی تیاریوں کے سلسلے میں ہوئی اس میٹنگ میں کہا گیا کہ انا ساگر کے گھاٹ پر اس مرتبہ زائرین کے غسل کرنے پر پابندی رہے گی۔ درگاہ احاطہ میں درگاہ کمیٹی کے خلاف کئے گئے مظاہرہ میں مظاہرین نے وارننگ دی کہ اگر انتظامیہ نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو اس کے خلاف تحریک چلائی جائے گی۔ملک کے دوردراز سے اس عرس میں آنے والے زائرین کہاں غسل کریں گے۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ آلودگی کے نام پر انا ساگر میں غسل کرنے پر پابندی انتظامیہ کی گندی سوچ کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ زائرین مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے یہاں غسل اور وضو کرتے ہیں۔ انتظامیہ کے فیصلے سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچنا لازمی ہے اور کسی کا پانی روکنا مذہب کے خلاف ہے۔
غسل پرپابندی

مزید :

صفحہ اول -