باغبانپورہ، تیرہ سالہ بچہ پتنگ بازی کے شوق میں چھت سے گر کر زخمی

باغبانپورہ، تیرہ سالہ بچہ پتنگ بازی کے شوق میں چھت سے گر کر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) باغبانپورہ کے علاقہ میں پتنگ با زی کا سلسلہ نہ ر ک سکا ۔ تیرہ سالہ بچہ پتنگ بازی کے شوق میں چھت سے گر کر زخمی ہو گیا ، اسکے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ۔ بتا یا گیا ہے کہ با غبان پو ر ہ کے علاقہ میں پو لیس کی سختی کے با وجود علاقہ میں پتنگ باز ی کا سلسلہ جا ر ی ہے ۔ گزشتہ روز مدینہ کالونی کارہائشی ساتویں کلاس کا طالبعلم تیرہ سالہ زاہد پتنگ بازی کے وجہ سے چھت سے گر کر زخمی ہو گیا ۔ اسے طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل میں منتقل کیا گیا جہا ں ڈا کٹرو ں کے مطا بق زاہد کے بائیں ہاتھ کی ہڈی فریکچر ہو گئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -