شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرا ئم رپورٹر) ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم کی طرف سے سی سی پی او کی جامع مسجد میں سانحہ مال روڈ کے شہداء ڈی آئی جی ٹریفک لاہور سید احمد مبین ، ایس ایس پی آپریشنز زاہد محمود گوندل ، اے ایس آئی محمد امین، ہیڈ کانسٹیبل عصمت علی، کانسٹیبل ندیم احمد،محمد اسلم اورعرفان محمود سمیت تمام شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
فاتحہ خوانی میں پی ایس او ٹو سی سی پی ڈی ایس پی منصور قمر، ڈی ایس پی انٹیلی جنس مظہر اقبال رانجھا،انسپکٹر ایڈمن اینڈ سیکورٹی ثاقب بٹ، انچارج کمپلینٹ سیل انسپکٹر محمد رضوان سمیت پولیس اہلکاروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن نے کہا کہ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی شہادت سے ہمیں پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کا درس ملا ہے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ ا للہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اس دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

مزید :

علاقائی -