سپریم کورٹ، خود کش دھماکہ کے سہولت کار کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور
لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ نے پی اے ایف بس پر خود کش دھماکہ کے سہولت کار کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کر لی ۔جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مجرم عمر عدیل خان کی اپیل پر سماعت کی، مجرم کے وکیل منیر احمد بھٹی نے موقف اختیار کیا کہ راولپنڈی پولیس نے مجرم کو مقدمہ میں وقوعہ کے گیارہ ماہ بعد نامزد کر کے سال دو ہزار نو میں راولپنڈی میں ہونے والے خود کش دھماکے میں خود کش بمبار کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا ۔ مجرم عمر عدیل خان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کیا جائے، پراسکیوشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مجرم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں سزائے موت سنائی ہے لہٰذا بریت کی اپیل خارج کی جائے، دو رکنی بنچ نے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد پی اے ایف بس پر خود کش دھماکہ کے سہولت کار کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی ۔
اپیل سماعت