سر کا خطاب واپس لینے کیلئے درخواست پر نواز شریف کے وکیل طلب

سر کا خطاب واپس لینے کیلئے درخواست پر نواز شریف کے وکیل طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کے لئے دائر درخواست پر نواز شریف کے وکیل کو طلب کر لیا۔ درخواست گزاربئیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے موقع پربرطانوی ملک نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سر کا خطاب دیا تھا۔ کابینہ اور پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر وصول کیا گیا جو کہ آئین کے آرٹیکل 2(اے) اور 249کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
خلاف ورزی،خطاب

مزید :

علاقائی -