توہین عدالت درخواست، کونسل فار کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کے صدر طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس وقاص روف مرزا نے کونسل فار کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے صدر پرویز ظفر اللہ چودھری اور 22ممبران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار ڈاکٹر عبدالمنان کے وکیل ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ قانونی چارہ جوئی کے لئے عدالت سے رجوع کرنے پر ان کی فیلو شپ ختم کرنے کا نوٹس دے دیا گیا۔انہوں نے مزید استدعا کی کہ عدالتی کاروائی میں رکاوٹ بننے پرکونسل فار کالج آف فزیشن اینڈ سرجن آف پاکستان کے صدر پرویز ظفر اللہ چوہدری اور بائیس ممبران کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
صدر طلب