زرداری ، خورشید شاہ ملاقات ،فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع پر اعتماد میں لیا

زرداری ، خورشید شاہ ملاقات ،فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع پر اعتماد میں لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری سے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی ملاقات جس میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع ، پانامہ کیس اور دیگر سیاسی و ملکی صورتحال کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آصف زرداری نے فوجی عدالتوں میں قیام کی توسیع کو پارلیمنٹ کی رائے سے مشروط کر دیا۔ بدھ کے روز سابق صدر آصف علی زرداری سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی جس میں خورشید شاہ نے آصف زرداری کو فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے معاملے پر اعتماد میں لیا اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے حوالے سے دیگر جماعتوں کی جانب سے پارلیمنٹ میں دیئے جانے والے موقف کی حمایت کریں گے اور تمام اہم مسائل پر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اس کے علاوہ آصف زرداری اور خورشید شاہ کے درمیان پانامہ لیکس کے کیس میں پیشرفت اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں پانامہ کے خلاف سیاسی احتجاجی تحریک چلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
زرداری