رینجرز اور پولیس دہشتگردوں گکیخلاف بے رحمانہ کارروائیاں کرے : مراد علی شاہ

رینجرز اور پولیس دہشتگردوں گکیخلاف بے رحمانہ کارروائیاں کرے : مراد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں دہشت گردوں کیخلاف بے رحمانہ کارروائیوں کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کو بالخصوصی معاشی گڑھ کراچی کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے ، مذہبی و اہم مقامات کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارات وزیر اعلی ہاؤس میں امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے پولیس اور رینجرز کو دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیا اور دہشتگردوں کے خلاف بے رحمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلی سندھ نے ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں اعلی اختیاراتی کمیٹی بھی تشکیل دی جوکمیٹی امن و امان، سکیورٹی اور الرٹس کے حوالے سے کام کرے گی،جبکہ روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت سے وزیر اعلی کو آگاہ رکھا جائے گا۔اجلاس میں سیہون بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ صوبے بھر کی سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے تحقیقات سے آگاہ کیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سیہون دھماکے سے پہلے ریکی کی گئی اور منصوبہ بندی کے تحت دھماکہ کیا گیا ۔وزیر اعلی کو مزید بتایا گیا کہ شاہ نورانی اور شکار پور دھماکے کو ملاکر تحقیقات کوآگے بڑھایاجارہا ہے ، جس میں بلوچستان پولیس اور دیگر ادارے مکمل تعاون کررہے ہیں ۔وزیراعلی نے مزارارت، مدارس، مندر اور دیگر عوامی مقامات کے حفاظتی اقدامات سے متعلق بھی دریافت کیا ۔وزیراعلی سندھ کو بتایاگیا کہ خفیہ اداروں کے اہلکار سادہ کپڑوں میں بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے سندھ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف بے رحمانہ کارروائی کا حکم دے دیا ۔ ڈی جی رینجرز کی سربراہی میں پولیس اور حساس اداروں کے سینئر افسران پر مشتمل اعلی اختیاراتی کمیٹی بنائی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ دہشت گرد پاکستان بالخصوص معاشی گڑھ کراچی کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں تاکہ سرمایہ کاری کو پاکستان آنے سے روکا جاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کے دشمنوں کو نشان عبرت بنایا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ مساجد ،امام بارگاہوں سمیت تمام مذہبی مقامات سمیت اہم جگہوں کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے ۔
مراد علی شاہ