صوبائی حکومت نے ملازمین کیمسائل کے حل کیلئے نمایاں اقدامات اٹھائے ہیں : عنایت اللہ

صوبائی حکومت نے ملازمین کیمسائل کے حل کیلئے نمایاں اقدامات اٹھائے ہیں : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختو نخوا کے سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ مخلوط صوبائی حکومت نے نظام کی تبدیلی و اصلاح کے لئے جہاں دیگر موثر اقدامات اٹھائے ہیں وہاں ملازمین کے مسائل کو بھرپور طریقے سے حل کرتے ہوئے انکی بھرتیوں اور ترقیوں میں بھی انصاف اور شفافیت کو یقینی بنایا ہے اس لئے حکومت بھی ملازمین سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اداروں کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے سلسلے میں اپنی خدمات ایمانداری اور قومی جذبے سے سر انجام دیں تاکہ مشترکہ کاوشوں سے ترقی کا عمل کامیابی سے ہمکنار ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے نمائندہ وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا جسکی قیادت فیڈریشن کے سر پرست اعلیٰ شوکت کیانی نے کی۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سیاحت عبدالمنیم، سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ حضر حیات اور ضلع ناظم چترال معرفت شاہ بھی موجود تھے۔وفد نے صوبائی وزیر کو ٹی ایم ایز ملازمین کو درپیش مسائل و مطالبات جن میں سروس سٹرکچر، پنشن فنڈ، میڈیکل بلز، تنخواہوں کی ادائیگی، کمپوٹر و معاوضہ الاؤنس وغیرہ شامل تھے سے تفصیلی طو ر پر آگاہ کیا۔سینئر صوبائی وزیر بلدیات نے ملازمین کے مسائل غور سے سنے اور بعض مطالبات کی موقع پر ہی منظوری کے احکامات بھی صاد ر کئے۔انہوں نے متعلقہ حکام کو مزید ہدایت کی کہ وہ ٹی ایم ایز کے ملازمین کیلئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے مطابق سروس سٹرکچر تیار کریں تاکہ ٹی ایم ایز ملازمین کی نہ صرف بر وقت ترقی ممکن ہو سکے بلکہ وہ اطمینان کے ساتھ اپنے فرائض ادا کر سکیں۔وفد نے سینئر صوبائی وزیر کا مسائل غور سے سننے اور حل کروانے پرشکریہ ادا کیا۔