پیپلزپارٹی کا پورٹ قاسم ریفرنڈم میں لیبر یونین کی حمایت کا اعلان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی نے پورٹ قاسم اتھارٹی میںآج (جمعرات) ہونے والے مزدور یونین ریفرنڈم کے لیے پیپلزلیبر یونین کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔اس بات کا فیصلہ سینیٹر سعید غنی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں پیپلزیونٹی پورٹ قاسم نے پیپلزلیبر یونین کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ۔سینیٹر سعید غنی نے پورٹ قاسم کے محنت کشوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیپلزلیبر یونین کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں ۔