جرمانہ کی رقم جمع کرانے پر دوملزمان کو رہائی مل گئی
راولپنڈی(نیو ز رپورٹر)اسلام آباد کی مقامی این جی او کی خاتون روحی فرزانہ نے اڈیالہ جیل میں قید تھانہ ٹمن چکوال کے قتل کیس کے سزا یافتہ قیدیوں کی سزا مکمل ہونے پر جرمانہ کی2لاکھ روپے کی رقم عدالت میں جمع کرا کے قیدیوں کو رہائی دلوا دی ملزمان16سال سے جیل میں قید تھے ، ٹیکسی ڈارئیور رفیق کو قتل کر نے پرتھانہ ٹمن پولیس نے شکیل وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جس میں عدالت نے ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی، عدالت نے سزا تبدیل کرکے جرمانہ بحال رکھا ،مقامی این جی او کی سربراہ روحی فرزانہ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر2میں پیش ہوئیں اوررقم ادا کی جو عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے مقتول کے دونوں بھائیوں محمد یعقوب اور عمر فاروق میں برابر تقسیم کر دی۔