سردار مہتاب احمد کا اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے گزشتہ روز ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ہیڈ کوارٹر کادورہ کیا۔ سردار مہتاب احمد خان نے شہداء اے ایس ایف کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ ڈی جی اے ایس ایف نے ان کا استقبال کیا۔سردار مہتاب احمد خان کو اے ایس ایف کے جوانوں نے سلامی پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل سہیل احمد خان کے ہمراہ شہدا اے ایس ایف کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ڈی جی اے ایس ایف نے سردار مہتاب احمد خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر کے تمام ایئرپورٹ پر اے ایس ایف احسن طریقے سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔مشیر ہوا بازی نے اے ایس ایف کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف کو مزید مستحکم اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ مسافروں کی حفاظت اور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے مزید موثر اقدامات کیے جائیں گے اور اے ایس ایف کو جدید ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ جدید گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔