جوائن ہینڈ مشن کے زیر اہتمام کتب میلے کا انعقاد

جوائن ہینڈ مشن کے زیر اہتمام کتب میلے کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوائن ہینڈز (پیس مشن) ویلیفیئر آرگنائزیشن ،فن رامہ اکیڈمی آف آرٹ انیڈ انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے کتب میلہ مرکز علم وثقافت ،نصیر آباد منعقد گزشتہ روز کیا گیا۔جس میں ملک کے معروف پبلشرز نے اسٹال موجود تھے۔کتب میلے کا افتتاح چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کیا۔اس موقع پر انہوں نے کتاب کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ لوگ شور مچاتے ہیں لیکن شور کسی بھی سوال کا جواب نہیں ہوسکتا جواب بحث سے دیا جاسکتا ہے اوربحث وہی کرے گا جس کے پاس علم ہو۔ اللہ عقل تو دے کر بھیجتا ہے لیکن علم اپنی محنت اور لگن سے حاصل کرنا پڑتا ہے۔ انھوں نے تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہاکہ آپ کوئی بھی زبان پڑھیں لیکن کتاب کے ساتھ رشتہ ہرگز نہ توڑیں۔انہوں نے کہاکہ کتاب پڑھنے والوں کو جو اطمینان حاصل ہوتا ہے وہ دیگر چیزوں میں نہیں۔ کتابوں سے دور ی اس دنیا میں فساد اور انتشار کی بڑی وجہ ہے اور جب جب کتابوں سے دوری اختیارکی گئی ہے معاشرہ انتشار میں مبتلا ہوا ہے اس لیے کتابوں سے رابطہ ضروری ہے۔انہوں نے حاضرین سے اپیل کی کہ نئی نسل کو کتاب پڑھنے کی ترغیب دیں۔انہوں نے کہاکہ نئی نسل اس وقت موبائل اور ٹبلیٹ میں زیادہ مصروف عمل ہے اور یہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کس چیز سے استفادہ کر رہی ہے۔جوائن ہینڈز( پیس مشن)ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر شاہد محمود شاہد نے کہا کہ جوائن ہینڈز( پیس مشن)ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) ایک غیر سیاسی تنظیم ہے۔ جو ہر کراچی میں فذشتہ 8برسوں سے جہاں دیگر سماجی بہبود کی سر گرمیں میں اپنی مدد آپ کے تحت مصروفِ عمل ہے