شیشہ سنٹر نوجوان نسل کے اخلاق کو تباہ کررہے ہیں،ظفراقبال
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) راولپنڈی سول سوسائٹی کے چیئرمین راجہ ظفر اقبال نے کہا ہے کہ شیشہ سنٹر نو جوان نسل کے اخلاق کو تباہ کر رہے ہیں،صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے پوش علاقوں میں قائم کئے گئے شیشوں سینٹروں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کرے ورنہ سول سوسائٹی اِن شیشہ سنٹروں کے خلاف عدالت عالیہ میں رٹ دائر کرنے پر مجبور ہو جائے گی اس رٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر راولپنڈی ڈویژن،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور پولیس افسران کو پارٹی بنایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام افسران اور شیشہ سنٹر مالکان کو قانونی نوٹس بھیج دیئے گئے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے پوش علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن،صدر،سکیم تھری،مورگاہ،بحریہ ٹاؤن،گلزار قائد سمیت 36شیشہ سنٹروں کو نوٹس بھیجے گئے ہیں اگر 15دن کے اندر اندر شیشہ سنٹر بند نہ ہوئے تو عدالت عالیہ میں رٹ دائر کی جائے گی۔