ن لیگی قیادت ملک میں تعمیر و ترقی کی خواہاں ہے،سلطان رضا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین ضلعی زکوٰۃ عشر کمیٹی چکوال سلطان رضا جامی نے بدھ کے روز بتایا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ملک میں تعمیروترقی کے خواہاں ہیں۔ہمارے علاقے میں جو تعمیر و ترقی کے کئی باب روشن ہوئے ہیں وہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے مرحون منت ہیں۔وہ پانچ کروڑ 64لاکھ کی لاگت سے تلہ گنگ بھر پور روڈ کی افتتاحی تقریب کے بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علاقے میں بجلی اور کُشادہ روڈ عبدالرزاق جامی کی وساطت سے پایا تکمیل تک پہنچے ہیں۔معروف صحافی چوہدری غلام ربانی نے کہا کہ معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی اور سلطان رضا جامی ہمارے علاقے کے ہیرو ہیں۔چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم نے کہا کہ کٹاس راج کے مقام پر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے خطاب کے دوران پانچ مرتبہ عبدالرزاق جامی کا نام لے کر کہا کہ جب میری حکومت ختم کر کے میرے خاندان پر مصیبتوں کے پہاڑ توڑ دیے گئے اور میرے والد میاں محمد شریف کو اپنے گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا تو عبدالرزاق جامی تمام رکاوٹیں توڑ کر میرے والد کے پاس پہنچے تھے۔جبکہ علاقے کی معروف سیاسی شخصیت رانا ریاض نے کہا کہ میں سلطان رضا جامی کی وساطت سے پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔اور وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ کے ایک ادنیٰ کارکن کی حیثیت سے اپنی تمام برادری سمیت اپنا کردار ادا کروں گا۔