کراچی: مکان کی چھت گرگئی، بچی جاں بحق، 4 افراد زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے سائٹ میٹروول میں مکان کی چھت گرنے سے 12 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سائٹ میٹروویل میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد ملبے تل دب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت انور، شمشیر، سمیرا اور 12 سالہ شاذیہ کے ناموں سے کر لی گئی۔ تمام زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 12 سالہ شاذیہ دوران علاج دم توڑ گئی جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کی دوسری منزل کی چھت گرنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔