داعش کے ہاتھوں عراقی فوجی افسر کا گلا کاٹے جانے کی وڈیو جاری
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)داعش تنظیم کی جانب سے ایک نیا وڈیو ٹیپ جاری کیا گیا ہے جس میں ایک افسر سمیت عراقی فوج کے دو اہل کاروں کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔داعش تنظیم کے ارکان نے مذکورہ دونوں فوجی اہل کاروں کو ایک ماہ قبل الانبار صوبے کے علاقے النخیب سے اغوا کیا تھا۔ وڈیو میں عراقی فوجی افسر ابو بر عباس السامرائی کو ذبح کیے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ دوسرے اہل کار کو ایک گڑھے کے اندر گولیاں مار کر موت کی نیند سلایا گیا۔عراقی میڈیا کے مطابق السامرائی کو الانبار صوبے میں جب اغوا کیا گیا تو اس کے ساتھ تین فوجی اہل کار تھے۔واضح رہے کہ بھیانک مناظر پر مشتمل ہونے کے سبب "العربیہ ڈاٹ نیٹ" نے اس وڈیو کو اپنے قارئین کے لیے پیش نہیں کیا۔