پہاڑ پور میں ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

پہاڑ پور میں ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان ( بیورو رپورٹ)پہاڑ پور پولیس نے کچی باقر شاہ پہاڑ پور میں ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پہاڑ پور ثمر عباس نے پولیس نفری کے ہمرا ہ کچی باقر شاہ پہاڑ پور میں ہوائی فائرنگ کرنے والے غلام جیلانی جاڑا ولد محمد بخش کوگرفتارکرکے اس سے ایک پستول تیس بور اور پانچ کارتوس برآمد کرلیے ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔