سانحہ بہاولنگر کے متاثرین کی مدد کی جائے :پیپلز پارٹی

سانحہ بہاولنگر کے متاثرین کی مدد کی جائے :پیپلز پارٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولنگر (بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں مخدوم سید احمد محمود اور قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت سانحہ بہاولنگر کے متاثرین کی داد رسی کرے،ہم بہاولنگر دھماکے کے متاثرین کی آوازکو قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی میں اٹھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی وسطی و جنوبی پنجاب کی اعلی قیاد ت نے سانحہ بہاولنگر کے متاثرین اور شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیلئے سرکلر روڈ بہاولنگر کا دورہ کیا۔قیادت میں سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود،قمر الزمان کائرہ،ندیم افضل چن،نتاشہ دولتانہ شامل تھے۔ پیپلز پارٹی بہاولنگر کے کارکنان نے اپنے قائدین کی آمدپر ان کا شاندار استقبال کیا۔پارٹی کارکن رانا ارسلان کی رہائشگاہ پر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے موجودہ حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں کے مکانات تباہ ہوئے ان کی فوری طور پر داد رسی کی جائے۔پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت لاہور شہر سے کچھ زیادہ ہی پیار کرتی ہے، لواحقین کیساتھ زیادہ سے زیادہ تعاون کرے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ بہاولنگر کی آواز قومی و صوبائی اسمبلی میں ضرور اٹھائیں گے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب عبدالقادر شاہین نے جمعیت القریش بہاولنگر میں اظہار افسوس کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے لواحقین سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ صدر جمعیت القریش وزیر احمد کنہوریہ نے پیپلز پارٹی کے قائدین کی آمد پر انکا اور مقامی عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مقامی قیادت ملک محمد سلیم،ملک محمد رستم،محمد اشرف بھٹی،میاں بلال منظور لالیکا،ساجد محمود و دیگران بھی موجود تھے۔بعدازاں مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی گئی