ڈیرہ مراد جمالی میں سرچ آپریشن ،12دہشتگرد گرفتار ،ایک ہلاک تھانیدار زخمی

ڈیرہ مراد جمالی میں سرچ آپریشن ،12دہشتگرد گرفتار ،ایک ہلاک تھانیدار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بابا کوٹ،ڈیرہ مراد جمالی (اے این این )ایس ایس پی نصیرآباد کی نگرانی میں دہشت گردوں و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی مراد بھنگر زخمی ہو گیا، ایک حملہ آور ہلاک جبکہ 12افراد کو گرفتار کرلیا گیا ،دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی کے محلہ ٹکری غلام رسول بنگلزئی میں ایس ایس پی نصیرآباد کی نگرانی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جس میں ایک اے ایس آئی مراد بھنگر شدید زخمی جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری طلب کی گئی ملکی حالات کے پیش نظر نصیرآبادضلع میں دہشت گردوں اور جراہم پیشہ افراد کے خلاف کومبنگ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے پولیس کو اطلاع ملی تھی کے ٹکری غلام رسول بنگلزئی میں جرا ئم پیشہ افراد چھپے ہوئے ہیں۔ جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی نگرانی ایس ایس پی نصیرآبادکر رہے تھے آپریشن کے دوران جرائم پیشہ افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی مراد بھنگر شدید زخمی ہو۔ا جبکہ دوسری جانب اس حوالے سے ایس ایس پی نصیرآبادنے میڈیا سے کسی قسم کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ اس حوالے سے بعد میں بریفنگ دی جائے گی۔ گزشتہ روز ڈیر ہ مراد جمالی کے وارڈ نمبر19میں پولیس نے چھاپہ مارا جس پر حملہ آوروں نے فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ 12افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔