تمام اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے
اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اداروں کو ایک ایک کر کے تباہ کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کو کہا جا رہا ہے آپ فیصلہ نہیں کر سکتے ‘ اٹارنی جنرل کے دلائل نواز شریف کے ذاتی وکیل جیسے تھے ‘ کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم کو نااہل نہ کریں ۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ والد صاحب کو چھوڑ کر باقی سب کو لٹکا دیں۔ کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم کو نااہل نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو کہا جارہا ہے کہ آپ فیصلہ نہیں کر سکتے۔