راولپنڈی میں رینجرز اور پاک فوج کا آپریشن ’ردالفساد‘ کا آغاز،11مشتبہ افراد زیرحراست

راولپنڈی میں رینجرز اور پاک فوج کا آپریشن ’ردالفساد‘ کا آغاز،11مشتبہ افراد ...
راولپنڈی میں رینجرز اور پاک فوج کا آپریشن ’ردالفساد‘ کا آغاز،11مشتبہ افراد زیرحراست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر میں رینجرز اور پاک فوج نے آپریشن’ رد الفساد ‘کا آغاز کرتے ہوئے 11 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقوں،ڈھوک حسو سے 6مشتبہ افراد کو حراست میں لیا اور ڈھوک رتہ ،پیر ودھائی اور کینٹ میں پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے کومبنگ آپریشن میں کیا اور مجموعی طور پر 11مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن میں پاک فوج،رینجرز اور پولیس نے بھی حصہ لیا اور اس کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہےجبکہ ڈھوک حسو سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روزلاہور میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پورے ملک میں دہشتگرددوں کیخلاف آپریشن ’ردالفساد‘ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔