بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون بحرینی شہزادے کی دعوت پر پہنچ گئیں
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی خوبرو اور بے باک اداکارہ سنی لیون جو کہ حال ہی میں شاہ رخ خان کی ریلیز ہونے والی فلم ”رئیس“ میں لیلیٰ او لیلیٰ کے نام سے شہرت پائی ہے نے لند ن میں اپنے شوہر ڈینیل ویبر کے ہمراہ فیشن ویک کے موقع پر بحرین کے شاہی خاندا ن سے ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سنی لیون اور ویبر کو بحرین کے شہزادہ شیخ حامد بن علی الخلیفہ نے عشائیے کے لئے اپنے محل پر مدعو کیا ۔اس موقع پر سنی لیون نے کہا ”کہ ایک ایجنٹ نے میری ملاقات شہزادہ بحرین سے کراوئی اور اس نے کہا کہ شہزادہ آپ سے ملاقات کرنا چاہتا ہے “۔
سنی لیون نے مزید بتایا کہ عشائیے میں ہم نے شہزادے کی زندگی بارے گفتگو کی گئی اور ان کی ملک میں مصروفیات کے بارے پوچھا گیا۔بعدازاں شہزادہ بحرین کی طرف سے سنی لیون کو قیمتی تحفہ بھی دیا گیا جس کو دیکھ کر سنی حیران رہ گئیں۔سنی لیون نے شاہی خاندان کے ساتھ اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی ۔یاد رہے کہ بے بی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ ان دنوں لندن فیشن ویک میں شرکت کرنے کیلئے لندن میں موجود ہیں۔
Lovely meeting the Prince of Bahrain. So nice!! Such a honour!! pic.twitter.com/kp2AUOw57X
— Sunny Leone (@SunnyLeone) February 18, 2017