سپریم کورٹ میں آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی

سپریم کورٹ میں آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کو نااہل قرار دینے کی درخواست ...
سپریم کورٹ میں آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی ) سپریم کورٹ میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کام سے روکنے اور نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کر دی گئی۔ سپریم کورٹ میں محمود اختر نامی شہری کی درخواست میں کہا گیا ہے وزیر اعلیٰ ہائوس سندھ میں بیس فروری کو امن و امان کااجلاس ہوا جس کی صدارت آصف زرداری نے کی۔ پارٹی سربراہ ہونے کے باوجود آصف زرداری سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

ان کی شرکت آفیشل ایکٹ انیس سو تئیس کی خلاف ورزی ہے۔ آفیشل ایکٹ کی خلاف ورزی پر آصف زرداری کو تاحیات نااہل اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کو عہدے سے برطرف کیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے تمام مراعات واپس لینے کا بھی حکم دیا جائے۔ اجلاس میں شریک تمام سرکاری ملازمین کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔ درخواست میں آصف زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی استدعا کی گئی ہے جبکہ درخواست میں آصف زرداری ، مراد علی شاہ اور متعلقہ وفاقی وزارتوں کو فریق بنایا گیا ۔

مزید :

اسلام آباد -