لاہور دھماکہ ،پاک فوج جائے وقوعہ پر پہنچ گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبائی دارالحکومت لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں دھماکے کے بعد پاک فوج نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔تفصیل کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس میں زیڈ بلاک مارکیٹ میں کھانے کے ریسٹورنٹ کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دھماکا,تازہ ترین اطلاعات کے لیے یہاں کلک کریں
دھماکے کے بعد پاک فوج کے دستوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے ۔پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کر رہے ہیں ۔دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے ۔
لاہور، ڈیفنس کے علاقے میں دھماکے کے بعد پاک فوج موقع پر پہنچ گئی#LahoreBlast #Lahroe #PakArmy pic.twitter.com/LbPmQW4407
— Daily Pakistan (@DailyPakistan) February 23, 2017