یمن میں سعودی اتحادی سرکاری فوج کے ڈپٹی چیف آف سٹاف مارا گیا
صنعاء (ویب ڈیسک) یمن میں سعودی اتحادی سرکاری فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف باغیوں کے ایک حملے میں جاں بحق ہو گئے۔
عسکری ذرائع کے مطابق چوثی ملیشیاؤں نے بدھ کو صبح سویرے المخا شہر کے نزدیک یمنی فوج کے کیمپ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں میجر جنرل احمد سیف الیافعی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
یادرہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں عرب اتحاد یمن کی آئینی حکومت کیساتھ مل کر باغیوں کیخلاف برسرپیکا ر ہے اور اب اسی سرکاری فوج کے ہی ڈپٹی چیف مارے گئے ۔
ادھر یمنی فوج نے باغی ملیشیاؤں کے ساتھ تقریباً 24 گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد بدھ کی صبح المخا کے مشرق میں جیلِ نار پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ۔ لڑائی میں سرکاری فوج کو عرب اتحاد کے طیاروں کے فضائی حملوں کی معاونت بھی حاصل تھی۔