ڈیفنس دھماکا : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

ڈیفنس دھماکا : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا
ڈیفنس دھماکا : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس کے زیڈ بلاک کی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثہ کے قریب سے 2مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دھماکا ، شہادتیں

دھماکے کے بعد پاک فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال رکھا ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ جائے حادثہ پر پولیس اور بم ڈسپوزل سکوا ڈ کا عملہ بھی موجود ہے ۔