لاہور کے بعد جیکب آباد میں بھی دھماکے کی اطلاع ، امدادی ٹیمیں روانہ
جیک آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے بعد سندھ کے شہر جیک آباد میں بھی دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں 2گھنٹے کے دوران ہونے والے 2دھماکوں کے بعد دہشتگردوں نے جیکب آباد کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی جہاں ایک زور دار دھماکے کی اطلاعات ہیں تاہم دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے ۔