ڈیفنس دھماکہ ، زخمیوں نے بتایاکہ کل سے بوآرہی تھی ، دھماکہ کیمیکل کا ہوسکتا ہے: رانا ثناءاللہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ زخمی کہہ رہے تھے، انہیں گزشتہ روز سے کیمیکل کی بو آرہی تھی اور ہوسکتا ہے کہ دھماکہ کیمیکل یا گیس کی وجہ سے ہو۔ زیڈ بلاک میں دھماکے کے بعد رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینلسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیر تعمیر عمارت میں کیمیکل موجود تھا اور بظاہر یہ دھماکہ ایک حادثہ لگتا ہے،ابتدائی طورپر نہیں کہہ سکتے کہ دہشتگردی کی کارروائی ہے۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دھماکا ، 8افراد شہید ،21زخمی
انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں کوئی جلا ہوا نہیں اور نہ ہی بارود کی بو آرہی ہے۔رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ گلبرگ دھماکی کی افواہ تھی اور پی ایس ایل فائنل میں رکاوٹوں کیلئے ایسی حرکتیں خارج ازامکان نہیں۔ان کا کہنا تھا پولیس چیف نے گلبرگ دھماکے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی۔واضح رہے کہ ڈیفنس زیڈ بلاک میں دھماکے کی وجہ سے 7 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔