دہشتگرد ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے،ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں:وزیراعظم کی ترک ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس

دہشتگرد ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے،ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ...
دہشتگرد ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے،ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں:وزیراعظم کی ترک ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ترکی میں اپنے ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے،دہشتگردوں نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر حملہ کرکے اس بات کو ثابت کردیا کہ وہ امن کے دشمن ہیں،ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔

ڈیفنس دھماکے کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق ترکی میں ہونیوالی تزویراتی کانفرنس کے بعد ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ ترکی میں پچھلے سال 15 جولائی کے افسوسناک حملے کی مذمت کرتے ہیں،ترکی کے عوام نے ثابت کردیا کہ وہ ٹینک سے زیادہ طاقتور ہیں،بغاوت کو ناکام بنانے کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی
انہوں نے کہاکہ ترک عوام کی جانب سے کشمیر تنازع پر حمایت کرنے پرشکر گزار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکی کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں،دہشتگردی ہماری مشترکہ دشمن ہے اوردہشتگردی کیخلاف جنگ میںترکی کی حمایت کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ترکی سے پارٹنر شپ کو بڑی اہمیت دیتا ہے،ترکی کے ساتھ دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں،امید ہے ترک صدر کی قیادت میں ترکی میں ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
میاں نواز شریف نے ترکی میں ہونیوالے اعلیٰ سطح تزویراتی کانفرنس کے پانچویں اجلاس کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہترین مہمان نوازی پر ترک عوام کا شکرگزار ہوں،ترکی میرا دوسرا گھر ہے اور اپنے گھر آکر خوشی ہوتی ہے،یقین ہے کہ ترکی امن،خوشحالی اور ترقی کی منزل پر گامزن رہے گا۔

ڈیفنس دھماکے میں ہواوے اور سام سنگ کی ڈسٹری بیوٹرکمپنی کے سی ای او معظم حیات پراچہ بھی اپنے ملازم سمیت شہید

مزید :

قومی -