ضلعی الیکشن کمشنر آفس تربت پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ضلعی الیکشن کمشنر آفس تربت پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ضلعی الیکشن کمشنر آفس تربت پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع کیچھ کی تحصیل تربت میں الیکشن کمشنر کے دفتر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں ہونے والے دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے بلوچستان کو نشانہ بنایا جہاں انہوں نے ضلعی الیکشن کمشنر آفس تربت پر دستی بم کا حملہ کیا۔ دہشتگردوں کے اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بم حملے کی اطلاع ملنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب دہشتگردوں نے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید اور 21 زخمی ہوگئے تھے، خبر کی مکمل تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

کوئٹہ -