کے ایس ای 100 انڈیکس میں 81 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس49 ہزار 62 پر پہنچ گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 81 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انڈیکس 49 ہزار 62 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس میں 81 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس49 ہزار 62 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 11 کروڑ 37 لاکھ 80 ہزار 500 حصص کی خرید و فروخت ہوئی جن کی مارکیٹنگ ویلیو 9 ارب 33 کروڑ 72 ہزار 955 روپے رہی ۔
دوسری جانب پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 159 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 212 میں کمی اور 16 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔