سونا 300 روپے مہنگا، فی تولہ 50 ہزار 900 روپے کا ہوگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 50 ہزار 600 روپے سے بڑھ کر 50 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔
کراچی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کے اثرات پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے اور سونا 300 روپے مہنگا ہوگیا۔ کراچی، لاہور، ملتان، کوئٹہ ، پشاور ، اسلام آباد اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونا 50 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 257 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 43 ہزار 371 روپے سے بڑھ کر 43 ہزار 628 روپے کا ہوگیا۔