بڑے عرب ملک میں غیر ملکی ورکروں کے خلاف ایسا کام کر دیا گیا کہ زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ ہو گئی، ایسی خبر جسے پڑھ کر آپ غیر ملکیوں کے مظالم بھول جائیں گے، مسلمان بھائیوں نے ہی تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

بڑے عرب ملک میں غیر ملکی ورکروں کے خلاف ایسا کام کر دیا گیا کہ زمانہ جاہلیت کی ...
بڑے عرب ملک میں غیر ملکی ورکروں کے خلاف ایسا کام کر دیا گیا کہ زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ ہو گئی، ایسی خبر جسے پڑھ کر آپ غیر ملکیوں کے مظالم بھول جائیں گے، مسلمان بھائیوں نے ہی تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کویت سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) کویت میں کھربوں روپے سے حال ہی میں تعمیر ہونے والے جدید ترین ہسپتال کی طرف سے ایک ایسا اعلان سامنے آ گیا ہے کہ زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔

تصدیق کے بغیر خبر چلا کر ڈر نہ پھیلایا جائے,الیکٹرانک میڈیا کو با وزن خبر دینی چاہیے:طلعت حسین

برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق اس ہسپتال کا نام ’جابر ہسپتال‘ ہے جو 80کروڑ 20لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 1کھرب 5ارب روپے) کی لاگت سے تیار ہوا ہے۔ اس کی تعمیر کے دوران ہی کہا جا رہا تھا کہ یہاں صرف کویتی باشندوں کا علاج ہو گا جبکہ کویت میں موجود لاکھوں غیرملکی یہاں سے علاج نہیں کروا سکیں گے۔ اب کویتی حکام نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔ کویت میں غیرملکیوں کی بدقسمتی کی انتہاءیہ ہے کہ اس ہسپتال میں کام کرنے والا 75فیصد عملہ بھی غیرملکی ہے اور اسے بھی اس ہسپتال سے علاج کروانے کی اجازت نہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کویت میں مقامی آبادی سے زیادہ غیرملکی مقیم ہیں۔ اس کی کل آبادی 42لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جن میں 29لاکھ غیرملکی ہیں۔ کویت کے وزیرصحت ڈاکٹر علی العابدی نے جابر ہسپتال کی تعمیر کے دوران بیان دیا تھا کہ ”اس بڑے ہسپتال کی تعمیر کا مقصد کویتی شہریوں کو انتظار کی زحمت سے بچانا ہے کیونکہ کویتی اکثر شکوہ کرتے ہیں کہ غیرملکیوں کے ہجوم کی وجہ سے انہیں طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔“ کویت میں غیرملکیوں سے یہ امتیازی سلوک نئی بات نہیں۔ 2016ءمیں عالمی میڈیا میں یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ کویت سٹی اور جہراءکے ہسپتالوں اور کلینکس نے غیرملکیوں کے لیے نان ایمرجنسی سروس بند کر دی تھی۔

مزید :

عرب دنیا -