پہاڑ کی چوٹی پر نوجوان کا پیر پھسل گیا تو آتش فشاں میں جا گرا، اندر کیا دیکھا اور زندہ کیسے بچ گیا؟ ایسی تفصیل بیان کر دی کہ جان کر آپ بھی کہہ اُٹھیں گے جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے۔۔۔
مناگوا(مانیٹرنگ ڈیسک) آتش فشاﺅں پر تحقیق کرنے والے ماہرین ان پہاڑوں کے اوپر بھی جاتے رہتے ہیں۔ گزشتہ روز ایسے ہی ایک ماہر آتش فشاں پہاڑ پر تحقیق کرنے گیا لیکن رسی ٹوٹ جانے کے باعث اپنے معاون سمیت آتش فشاں کے اندر گر گیا اور وہ 1500فٹ تک نیچے لڑھکتے چلے گئے۔ اس کے بعد جو کچھ ہوا جان کر آپ کا معجزات پر یقین پختہ ہو جائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آتش فشاں کے اندر اتنی گہرائی میں گرنے کے باوجود یہ دونوں محفوظ رہے۔ انتہائی بلند درجہ حرارت کے بعد انہیں صرف ڈی ہائیڈریشن کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی انتظامات کوفول پروف بنانے کی ہدایت
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ وسطی امریکہ کے ملک نکاراگوا میں پیش آیا جہاں ارجنٹینا کا آتش فشاں کا 60سالہ ماہر روڈولفو الواریز اپنے 25سالہ گائیڈ ایڈریاک ویلیڈرز کے ہمراہ مسایا نامی آتش فشاں کے دہانے پر تحقیق کے لیے گیا، جہاں ان کی رسی ٹوٹ گئی اور دونوں لڑھکتے ہوئے آتش فشاں کے اندر 1500فٹ گہرائی میں جا گرے۔ فوری طور پر ریسکیو ورکرز رسیوں کی مدد سے نیچے اترے اور ان دونوں کو بحفاظت باہر نکال لائے۔ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے انہیں ہسپتال لیجایا گیاجہاں طبی امداد کے بعد ان کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے۔