’ ہم اس عرب ملک میں اپنی فوج بھیجنے کیلئے تیار ہیں ‘ سعودی عرب نے بڑا اعلان کر دیا، یمن کے بعد ایک ایسے ملک کا نام لے لیا کہ پوری مسلم دنیا پریشان ہو جائے
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی اتحاد کی یمن جنگ کشی کی وجہ سے پیدا ہونے والا طوفان ابھی تھما نہیں تھا کہ مملکت نے ایک اور مسلم ملک میں فوجیں اتارنے کا عندیہ دے کر نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں سیکیورٹی انتظامات کوفول پروف بنانے کی ہدایت
ویب سائٹ گلوبل ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ سعودی افواج شام میں جا کر داعش کے ساتھ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے جرمن پریس ایجنسی کے ساتھ منگل روز بات کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی افواج، کرد عرب جنگجوﺅں کے ساتھ ملکر لڑنے والی امریکی افواج کی مدد کر سکتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تعیناتی کا مقصد یہ ہو گا کہ آزاد کروائے گئے علاقوں کو حزب اللہ کے قبضے میں جانے سے روکا جا سکے۔ انہوں نے اس بات کا اشارہ بھی دیا کہ یہ علاقے حکومت مخالف باغیوں کے حوالے کیے جا سکتے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ اس سے پہلے یہ توقع بھی ظاہر کر چکے ہیں کہ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خطے میں زیادہ دلچسپی لیں گے، خصوصاً ایران کا کردار محدود کرنے کیلئے، جسے صدر بشارالاسد کا حامی قرار دیا جاتا ہے۔ گزشتہ سال بھی سعودی افواج کے ایک ترجمان کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ اتحادی رہنماﺅںکے راضی ہونے کی صورت میں سعودی عرب شام میں افواج بھیجنے کیلئے تیار ہے۔ ترجمان احمد اثیری کا کہنا تھا کہ ”سعودی عرب داعش کے خلاف کی جانے والی اتحادی فضائی کاروائی میں حصہ لے چکا ہے، اور افواج بھیجنے کیلئے بھی تیار ہے۔“