سینئر اداکار فاروق ضمیر لاہور میں انتقال کرگئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سینئر اداکار فاروق ضمیر طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق سینئر اداکار اروق ضمیر جو کچھ عرصے سے علیل اور لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج تھے آج (جمعرات) کی شام انتقال کرگئے۔ فاروق ضمیر کے انتقال پر پاکستان کے فنکاروں اور ادیبوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار فاروق ضمیر نے 90 کی دہائی میں پی ٹی وی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے رانی ، گڈریا، سراغ زندگی اور 93 شمالی جیسے ڈراموں میں اداکاری کرکے شہرت سمیٹی جبکہ ان دنوں وہ نجی ٹی وی چینلز کے ڈراموں میں بھی کام کر رہے تھے۔