پاکستان میں دہشتگردی ہندوستان کی کامیابی ، انصاف ہوتا تو ٹیرارزم نہیں ہوتی: شیخ رشید

پاکستان میں دہشتگردی ہندوستان کی کامیابی ، انصاف ہوتا تو ٹیرارزم نہیں ہوتی: ...
پاکستان میں دہشتگردی ہندوستان کی کامیابی ، انصاف ہوتا تو ٹیرارزم نہیں ہوتی: شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی ہندوستان کی کامیابی ہے۔ ملک میں انصاف ہوتا تو دہشت گردی نہیں ہوتی لیکن یہاں تو دہشتگردی ہو رہی ہے اورریاست ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہے اور پیسے باہر بھیج رہی ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ایک وہ ہیں جو اتنے غریب ہوچکے ہیں کہ ان کے گھر کا چولہا نہیں جل سکتا اور ایک وہ ہیں جو اتنے امیر ہو چکے ہیں کہ انہیں اپنا پیسہ باہر رکھنا پڑ رہا ہے۔ حکمران لوگوں کے مسائل حل کرنے سے عاری ہیں، اس لیے اس ملک میں غریب اور امیر کی جنگ کے شدید خطرات پیدا ہو چکے ہیں۔پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے لوگ باہر سے نہیں آئے بلکہ پہلے جو حکمرانوں کے منظور نظر تھے اب وہی لوگ ان کے گلے پڑ رہے ہیں۔

بھارت کے ساتھ اچھا ہمسایہ بن کر رہنا چاہتے ہیں ،انڈیا کیخلاف کوئی بری خواہش تھی اور نہ ہے : نوازشریف
انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں سے متعلق ہونے والے اجلاس میں کہا گیا کہ لوگوں کے پاس موجود اسلحے کا خاتمہ کیا جائے جس پر میں نے کہا کہ نہاری والا تو اسلحہ رکھ کر نہاری بیچ رہا ہے، جس بندے کی دکان پر 10 سے پندرہ ہزار روپے کی بکری ہوتی ہے اس نے اپنی حفاظت کیلئے 12 بور کی گن رکھی ہوئی ہے تو اسلحہ کلچر کیسے ختم کر سکتے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -