آسٹریلیا بمقابلہ بھارت ،کینگروز نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 9وکٹوں کے نقصان پر256رنز بنا لئے
پونے(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا نے انڈیا کے خلاف اولین ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنا لیے ہیں،بھارتی باؤلر امیش یادو نے کینگروز کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،مچل اسٹارک 57 رنز بنا کرکریز پر موجود ہیں۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری،14رنز بنالیے
تفصیلات کے مطابق 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کے خلاف پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنا لیے ہیں۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹینگ کا فیصلہ کیا ، آسٹریلیا کی پہلی وکٹ ڈیوڈ وارنر کی گری ،38 کے انفرادی سکور پرا میش یادو نے انہیں کلین بولڈ کیا ۔انڈیا میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے رینش 68 رنز بنا کر اشون کی گیند پر مرلی ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔پہلی دو وکٹوں کے گرنے کے بعد رن ریٹ انتہائی گر گیا ،شان مارش نے تیز کھیلنے کی کوشش کی لیکن 16 رنز بنا کر جینت یادو کا شکار ہوگئے، آسٹریلوی کپتان سمتھ نے بھی کافی محتاط بلے بازی کی لیکنشان مارش کے آؤٹ ہونے کے 5گیندوں بعد 27کے انفرادی سکور پر اسمتھ ورات کوہلی کو کیچ تھما بیٹھے ،باؤلر روی چندر اشون تھے ۔آسٹریلیا کے چار بیٹسمین ڈبل فگر بھی عبور نہ کر سکے ۔مچل مارش (4)، میتھیو ویڈ (8)، اسٹیو اکافی (0) اور نیتھن لاین (0) پر آؤٹ ہوئے ۔آسٹریلیا کی 9وکٹیں 205کے مجموعی سکور پر گر چکی تھیں لیکن مچل سٹارک 57اور جوش ہیزل ووڈ ایک رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔پہلے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 9وکٹوں کے نقصان پر 256رنز بنائے ہیں اور آخری وکٹ باقی ہے ۔بھارت کی طرف سے رویندر جدیجہ نے 4اور امیش یادو نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔