دہشتگردوں نے معصوم شہریوں پر قیامت ڈھائی،لارڈ میئر لاہور کرنل مبشر نے جنرل ہسپتال میں ڈیفنس دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

دہشتگردوں نے معصوم شہریوں پر قیامت ڈھائی،لارڈ میئر لاہور کرنل مبشر نے جنرل ...
دہشتگردوں نے معصوم شہریوں پر قیامت ڈھائی،لارڈ میئر لاہور کرنل مبشر نے جنرل ہسپتال میں ڈیفنس دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لارڈ میئر لاہور کرنل مبشرنے جنرل ہسپتال میں زیڈ بلاک دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکی عیادت کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کرنل مبشر نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کو تمام سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ،اس موقع پر زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرنل مبشر کا کہناتھا کہ دہشتگردوں نے معصوم شہریوں پر قیامت ڈھا دی ہے ،ہم سب کو مل کر دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑنی ہے ،پاک فوج دہشتگردوں کا قلع قمع کر رہی ہے ۔
دوسری طرف وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہونے والا دھماکہ دہشتگردی تھی یا سلنڈر کا دھماکہ یہ واضح نہیں ہوسکاہے کیونکہ جس جگہ بلاسٹ ہواہے اس جگہ کسی قسم کے بال بیئرنگز اور لوہے کے ٹکرے نہیں ملے ہیں اور نہ ہی زخمیوں کو ایسی کوئی چیزیں لگی ہیں ۔

مزید :

لاہور -