بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مشہور بالی ووڈاداکارہ شلپا شیٹھی کو ’’ہندوستان کا گند ‘‘ صاف کرنے پر لگا دیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مشہور بالی ووڈاداکارہ شلپا شیٹھی کو ...
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مشہور بالی ووڈاداکارہ شلپا شیٹھی کو ’’ہندوستان کا گند ‘‘ صاف کرنے پر لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی کو بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی ’’انڈیا صفائی مہم ‘‘ کا برینڈ ایمبسیڈر(سفیر ) مقرر کر دیا گیا ،شلپا اب ٹی وی ،ریڈیو اور اخبارات میں لوگوں کو حفظان صحت کے حوالے سے ’’لیکچر‘‘ دیتی نظر آئیں گی ۔

مزید پڑھیں:معروف ترین فحش اداکارہ نے مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا کیونکہ۔۔۔

بھارتی نجی چینل ’’اے بی پی نیوز ‘‘ کے مطابق ہندوستانی فلموں کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی کو نریندرا مودی کی ’’بھارت صفائی مہم ‘‘ کی سفیر مقرر کر دیا گیا ہے ،مودی نے بھارت کو صاف ستھرا بنانے کی مہم شلپا شیٹھی کے ہاتھوں میں دے دی ہے ،شلپا اب الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر لوگوں کو صفائی کی اہمیت ،سڑکوں ،بازاروں اور گھروں کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے روکتی ہوئی نظر آئیں گی ۔41سالہ شلپا شیٹھی ٹی وی اور ریڈیو کے اشتہارات میں بھی حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانے کے لئے خصوصی لیکچر دیتی ہوئی دکھائی دیں گی ۔بھارتی وزیر اعظم مودی کی ’’صاف انڈیا مہم ‘‘ میں اس سے پہلے بھی بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات شامل ہو چکی ہیں جن میں امیتابھ بچن ،سلمان خان سمیت کئی نام اور بھی ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق شلپا شیٹھی فی الحال بھارتی فلموں میں کہیں کام کرتی نظر نہیں آ رہیں تاہم وہ اپنی فٹنس کے حوالے سے اکثر و بیشتر میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں ۔

مزید :

تفریح -