سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ فیصلے کے بعد کراچی سٹاک ایکسچینج میں مندی 

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ فیصلے کے بعد کراچی سٹاک ایکسچینج ...
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ فیصلے کے بعد کراچی سٹاک ایکسچینج میں مندی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( صباح نیوز )سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی ، بعد ازاں سینیٹ کے انتخابات مقررہ وقت پر ہونے کی نئی نوید نے مارکیٹ میں کاروبار کی شرح بڑھا دی،کاروبار کے آغاز کے دوران انڈیکس نے 42 ہزار 328 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگئی تھی تاہم دن کے اختتام کے قریب دن کی اعلی ترین سطح 43 ہزار 628 پوائنٹس کی سطح عبور کی۔

جمعرات کے روز پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 9 ارب روپے مالیت کے 19 کروڑ حصص کی لین دین ہوئی جبکہ کاروباری دن کے اختتام ہی میں 8.5 ارب روپے مالیت کے 18 کروڑ 80 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی،مجموعی طور پر 346کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 208 کے لین دین میں اضافہ ہوا جبکہ 123 کے کاروبار میں کمی تاہم 15 کمپنیوں کے کاروبار میں استحکام رہا،مجموعی کاروبار میں انجینیئرنگ کا شعبہ 2 کروڑ 70 لاکھ حصص کے ساتھ سرفہرست اور سینمنٹ اور کیمیکل کا شعبہ بالترتیب 2 کروڑ 66 لاکھ اور 1 کروڑ 84 لاکھ حصص کے ساتھ نمایاں رہا۔انفرادی کاروباری میں دوست اسٹیلز لمیٹڈ 1 کروڑ 93 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، ایزگارڈ نائن 1 کروڑ 62 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، لاٹے کیمیکلز 1 کروڑ 2 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے، فوجی فوڈز لمیٹڈ 73 لاکھ حصص کے ساتھ چوتھے جبکہ میٹکو فوڈز لمیٹڈ 68 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھیں۔مارکیٹ کا جائزہ لینے والی کمپنی ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق انڈیکس میں یہ تبدیلی پاکستان کی سیاست میں ہونے والی پیش رفت کی وجہ سے ہوئی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارکیٹ کا منفی رجحان کے ساتھ آغاز کی وجہ سپریم کورٹ کا سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ دینے کی وجہ سے ہوا تھا بعد ازاں سینیٹ کے انتخابات مقررہ وقت پر ہونے کی نئی نوید نے مارکیٹ میں کاروبار کی شرح بڑھا دی۔

مزید :

بزنس -