ہمیں سیاست نہیں عوام کی خدمت کرنی ہے,کراچی پاکستان کی معاشی شہہ رگ اور اقتصادی حب ہے :مصطفی کمال 

ہمیں سیاست نہیں عوام کی خدمت کرنی ہے,کراچی پاکستان کی معاشی شہہ رگ اور ...
 ہمیں سیاست نہیں عوام کی خدمت کرنی ہے,کراچی پاکستان کی معاشی شہہ رگ اور اقتصادی حب ہے :مصطفی کمال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( صباح نیوز) کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ اور اقتصادی حب ہے شہر کی ترقی سے پورے ملک کی ترقی و خوشحالی وابستہ ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کراچی پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے آج یہ شہرکچرا کنڈی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہاں پر صرف اپنے سیاسی مفادات کو حاصل کرنے کے لیے سیاست کی جارہی ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت اور شہری انتظامیہ کو عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ عوام کی خدمت ہی پاک سر زمین پارٹی کی اولین ترجیح اور منشور ہے۔ ہمیں سیاست نہیں عوام کی خدمت کرنی ہے۔ ہم آئندہ الیکشن میں جیتنے کے بعد شہر کراچی کی ازسرِ نو تعمیر کر کے کراچی کو ماڈل سٹی میں تبدیل کر دیں گے۔

 الیکشن مہم کے سلسلے میں حلقے این اے 243 نیو کراچی گودھرا کالونی میں تاجران نئی کراچی اور معززین علاقہ سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس شہر کے باسیوں کی خدمت کے لیئے صرف اختیارات کا حصول نہیں بلکہ احساس زمہ داری نا گزیر ہے، مگر یہاں کے مینڈیٹ کے دعویدار پیسے کی جنگ اور ذاتی مفادات کے لیئے ایک دوسرے کو نوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاج معالجہ کی سہولیات کے فقدان کے باعث ملک میں سالانہ بڑے پیمانے پر ہمارے بچے موت کی آغوش میں جارہے ہیں اور بچ جانے والے لاکھوں کی تعداد میں سکولوں سے باہر ہیں،یہاں ہسپتالوں میں ادویات اور تعلیمی اداروں میں تعلیم نہیں ہے جبکہ سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے مختلف زبانیں بولنے والوں کے درمیان اختلافات پیدا کرکے دشمنیوں کو فروغ دیا جاتا رہا،ہم اقتدار کے بھوکے نہیں بلکہ ہماری پہلی ترجیح سب کو ایک قوم بنانا کر تفریق کا خاتمہ کرکے قومی پرچم تلے جمع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم دینا چاہتے ہیں۔ ملک میں انصاف نہیں ہم یہاں انصاف کا نظام لانا چاہتے ہیں۔ جو ہمارے سیاسی مخالف ہیں ہمیں ان کیلئے بھی کام کرنا ہے اور لسانیت کی بنیاد پر سیاست نہیں کرنی۔ تمام قومیتوں کو ساتھ لیکر چلنا ہے تاکہ اپنی آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان اور محفوظ مستقبل دے سکیں۔