ملتان سلطان کے کھلاڑی احمد شہزاد 6 گیندیں کھیل کر کتنا سکور بنا کر آوٹ ہوئے؟ جان کر ملتان سلطان کے مداح غصے میں آ جائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپرلیگ سیز ن تھری کا افتتاحی میچ دبئی کے سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں ملتان سلطانز مخالف ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم احمد شہزاد پہلے میچ میں بھی کچھ نہ کر سکے اور صفر پر پولین لوٹ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے کھلاڑی احمد شہزاد نے چھ گیندیں کھیلیں لیکن ایک بھی سکور بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور آخر میں وہاب کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے جبکہ دوسری جانب سنگاکارا نے 57 رنز کے ساتھ انتہائی شاندار اننگ کھیلی اور ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں بڑی سپورٹ فراہم کی ۔
ویڈیو دیکھیں:
OUT! 1.5 Wahab Riaz to Ahmed Shehzad
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2018
Watch the match at https://t.co/tYXXKcO6GS#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #PZvMS #Cricingif pic.twitter.com/6kJeip8f1f